نئی دہلی6مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس دلتوں اور آدی باسیوں کو معاشرے کے نچلے پائیدان پر رکھنا چاہتی ہے۔ راہل نے 2016 میں گجرات کے اونا میں دلتوں کے خلاف ہوئے تشدد کی ایک ویڈیو کا اشتراک کیا ۔ راہل نے ٹویٹ کر کہا کہ آرایس ایس ، بی جے پی کی شدت پسندانہ سوچ کا یہ محور ہے کہ دلت اور آدی باسی کو معاشرہ کے نچلے پائیدان پر ہی رہیں۔راہل نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹرانسرمادی یعنی مودی کو کنڑ میں جواب دینا چاہئے کے ساتھ ٹویٹ کر کہا کہ اس ویڈیوز میں آر ایس ایس اور بی جے پی لیڈروں کی ذہنیت کے خطرات اور ان رہنماؤں کی طرف سے اپنی ذہنیت کے برملا اظہارسے پتہ چلتا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ہر 12 منٹ میں دلتوں پر ظلم ہوتا ہے اور روزانہ چھ دلت خواتین کی آبروریزی کی جاتی ہے۔ راہل نے کہا کہ کیوں مودی کے نیو انڈیا میں دلتوں کا بار بار استحصال کیا جاتا ہے؟ ان کی خاموشی آر ایس ایس اور بی جے پی کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے ۔ بولئے مسٹر مودی!کرناٹک میں 12 مئی کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ریاست میں دلتوں کی آبادی 23.5 فیصد ہے ۔